ہم نے دل پر پتھر رکھ کر اسمبلیوں میں حلف لیا، حمزہ شہباز

ہم نے دل پر پتھر رکھ کر اسمبلیوں میں حلف لیا، حمزہ شہباز
کیپشن: فوٹوبشکریہ:انسٹآگرام آفیشل اکائونٹ

لاہور:اپوزیشن لیڈر  پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز  نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے عوام پربھروسہ ہے، عوام کے ووٹوں پرڈاکا ڈالا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہبازنے  کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان کے عوام پربھروسہ ہے، الیکشن میں عوام کے ووٹوں پرڈاکا ڈالا گیا۔ہم نے دل پر پتھر رکھ کر اسمبلیوں میں حلف لیاجبکہ وزیراعظم عمران خان  لاہور کے حلقے سے ووٹ چوری کرکے جیتے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایک شخص میٹروبس کوجنگلا بس کہا کرتا تھا،اسی چکر میں اس  شخص نے پشاورکوکھنڈربنادیا ہے،انہوں نے کہا کہ  سٹاک مارکیٹ آئے د ن گر رہی ہےانہوں نے کہا کہ ایک شخص کنٹینر پر چڑھ کرکہاکرتاتھا اگر قرض لینا پڑا خود کشی کر لوں گا ۔ انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہااللہ جسکو چاہتا ہے عزت دیتا ہے۔ 

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوم آپ سے 100 دنوں کا حساب مانگتی ہے،ملک کی معاشی صورت حال نازک ہوتی جارہی ہے، ڈالر اوپر چلا گیا، بجلی اور گیس مہنگی ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معلوم ہو گیا کہ وزیر اعظم آئی جی کو چپڑاسی کی طرح کیوں بدلتا ہے؟جس پر پھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صاحب کو سپریم کورٹ میں معافی مانگنا پڑتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیازی صاحب اخلاقی جرات ہے تو بتائیں خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر میں کتنےسیرسپاٹے کیے،ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم  نے ایک کام اچھا کیا ہے اور وہ وزیراعظم ہاوس کی بھینسوں کی نیلامی ہے۔

انہوں نے شریف  خاندان کے کرپشن کیسز پر بات کرتے ہوئےکہا کہ احتساب عدالت کے جج نے کہانیب کاغذی کارروائی کرتارہا جبکہ شہباز شریف کےخلاف کرپشن  ثابت نہ کرسکا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنی صحت کو داؤ پر لگا کر دن رات پنجاب کی خدمت کی، نوازشریف کے خلاف بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب خود کہتے ہیں کیا یہ نیا پاکستان ہے جہاں اسپتالوں میں بسترتک نہیں، نیازی صاحب اب آپ حکومت میں آ گئے تو آپ کو کام کر نا پڑے گا ورنہ قوم آپ کو چھوڑے گی نہیں ۔