ملتان, انگلینڈ ٹیم کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ملتان, انگلینڈ ٹیم کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ملتان ،کرکٹ اسٹیڈیم میں 16 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ  میچ جاری ہے ،   انگلینڈ کی ٹیم ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کررہی ہے۔

 انگلش کھلاڑیوں  زیک کرولی اورر بین ڈکٹ نے میچ کی  اوپننگ کی لیکن دونوں کی پارٹنر شپ9 اوورز بھی مکمل نہ کرسکی، اسپن بولر  ابرار احمد نے اپنے پہلے اوور میں ہی  زیک کرولی کو  بولڈ کردیا، زیک کرولی 37 گیندوں پر صرف 19 رنز بناکر  پویلین لوٹ گئے۔

 ابرار احمد نے ڈیببیو ٹیسٹ  میں اپنے پہلے اوور کی 5 ویں گیند پر  پہلی انٹرنیشنل وکٹ حاصل کی۔

 مہمان ٹیم  ایک وکٹ کے نقصان پر 66 رنز بناچکی ہے جبکہ پچ پر اولی پوپ اور بین ڈکٹ موجود ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں اظہر علی ، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو کو ڈراپ کرکے محمد نواز ، فہیم اشرف اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے، دوسرے ٹیسٹ میں لیگ اسپنر ابرار احمد ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں لیام لیونگسٹن کو آؤٹ کرکے مارک ووڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں بین فوکس کی جگہ اولی پوپ ہی وکٹ کیپنگ کریں گے۔


  
 ٹاس کے موقع پر  کی گئی گفتگو  میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں  فہیم اشرف اور ابرار احمد کی واپسی ہوئی ہے  اور اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی  بیٹنگ ہی کرتے۔

ملتان ٹیسٹ کے پہلے روزکاپہلا سیشن 10 بجےسےساڑھے 12 بجے ، دوسرا سیشن دوپہر ڈیڑھ بجے سے 3 بجے جبکہ تیسرا سیشن 3 بج کر 20 منٹ سے5 بج کر 20 منٹ تک ہو گا۔


 واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے بعد نسیم شاہ کندھے کی انجری کاشکار ہوگئے ہیں۔