Get Alerts

ڈیلی میل کی معافی سے ثابت ہوتا ہے کہ اس جھوٹ کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے،راناثنااللہ

ڈیلی میل کی معافی سے ثابت ہوتا ہے کہ اس جھوٹ کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے،راناثنااللہ

اسلام آباد :وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ  کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل کی معافی سے ثابت  ہوتا ہے کہ اس جھوٹ کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا عمران خان شہبازشریف کیخلاف جھوٹی خبریں شائع کراتےرہےاورخود گھڑیاں چوری کرتےرہے، عمران خان نےڈیلی میل کےذریعےشہبازشریف کوبلیک میل کرنےکی کوشش کی، جوکہاکرتےتھےہم کیس دیکھتےہیں فیس نہیں،ڈیلی میل کی معافی کےبعداپنافیس دکھانےکےقابل نہ رہے۔

وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ثابت ہوچکاعمران خان ایک جھوٹےچور،اوربددیانت شخص ہیں، کوئی جھوٹا،چوراوربددیانت شخص کسی قوم کالیڈرنہیں ہوسکتا،  پی ٹی آئی کےلوگوں کوچاہئےپارٹی کی چیئرمین شپ کسی دیانتدارشخص کےحوالےکریں۔ 

ٹیگز: