Get Alerts

اسد قیصر ضما نت ملنے کے باوجود تھری ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار

 اسد قیصر ضما نت ملنے کے باوجود تھری ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار

مردان :اسد قیصر ضما نت ملنے کے باوجود تھری ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ نو مئی کو توڑ پھوڑ کے مقدمات میں جوڈیشل عدالت سے ضمانت ملنے کے باوجود اسد قیصر رہا نہیں ہوسکے۔

مردان کی جوڈیشل عدالت کے مجسٹریٹ مثل عادل کے روبرو سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ جج نے اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہے کہ اسد قیصر پر 9 مئی کو نجی املاک کے توڑ پھوڑ کے مقدمات درج ہیں، وہ ایک ہفتہ سے مردان جیل میں، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو تھانہ پڑانگ چارسدہ میں درج مقدمے میں ضمانت ملنے کے باوجود گرفتار کرلیا گیا تھا۔

تاہم  اب  صوابی پولیس نے انہیں تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا ہے۔