Get Alerts

امریکی شکاری نےپاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ بولی دے کر چترال میں مارخور کا شکار کر لیا

امریکی شکاری نےپاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ بولی دے کر چترال میں مارخور کا شکار کر لیا

چترال : ایک امریکی شکاری، رونالڈ جوویٹن، نے پاکستان کے قومی جانور مارخور کا شکار چترال میں کیا۔ رونالڈ نے اکتوبر میں کشمیری مارخور کے شکار کا پرمٹ 2 لاکھ 71 ہزار امریکی ڈالر کی بولی لگا کر حاصل کیا تھا، جو کہ ملکی تاریخ میں سب سے بڑی بولی ہے۔

 وائلڈ لائف کے ڈویژنل آفیسر فاروق نبی کا کہنا ہے کہ، رونالڈ جوویٹن نے یہ شکار چترال کی تھوشی شاشا کنزروینسی میں کیا۔ شکار کیے گئے مارخور کی عمر 11 سال تھی اور اس کے سینگ کی لمبائی 49 انچ سے زیادہ تھی۔ محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کے مطابق یہ رواں سیزن کا پہلا شکار تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کا ٹرافی ہنٹنگ پروگرام علاقے کے مقامی لوگوں کے لیے مالی فائدہ فراہم کرتا ہے، کیونکہ اس پروگرام سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 80 فیصد مقامی افراد میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

ٹیگز: