Get Alerts

سعودی عرب کے شہر ینبع میں طوفانی بارش، متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں

سعودی عرب کے شہر ینبع میں طوفانی بارش، متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں

ریاض : سعودی عرب کے شہر ینبع میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں اور کئی گاڑیاں ملبے تلے دب کر تباہ ہوگئیں۔ سعودی حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ طوفانی بارش کے سبب صحرائی علاقے بھی زیر آب آ گئے ہیں۔

اس بارش کا اثر مدینہ منورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا، جہاں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ مسجد نبوی ﷺ میں بارانِ رحمت کی وجہ سے موسم سرد ہوگیا، جس نے زائرین کے لیے روح پرور مناظر پیش کیے۔ گنبدِ خضریٰؐ پر بارش برسنے کے بعد جو منظر سامنے آیا، وہ نہایت دلکش اور روحانی تھا، اور وہاں موجود زائرین نے اللہ کا شکر ادا کیا۔

حکام کی جانب سے موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے مدینہ منورہ آنے والے زائرین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ گرم لباس اپنے ساتھ رکھیں، تاکہ سردی سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: