اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ انتخابات 15 فروری 2026 کو ہوں گے، اور پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، کاغذات نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس 19 دسمبر 2025 کو آویزاں کیے جائیں گے، جبکہ امیدوار کاغذات نامزدگی 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک جمع کروا سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک کی جائے گی، اور امیدواروں کو 5 جنوری سے 8 جنوری تک اپیل دائر کرنے کا موقع ملے گا۔ اپیلوں کی سماعت 9 سے 13 جنوری تک ٹربیونلز میں کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 ہے، اور 16 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔ اسی دن انتخابی نشان بھی الاٹ کیے جائیں گے۔
انتخابی شیڈول کے مطابق، انتخابات کے نتائج 16 فروری سے 19 فروری کے درمیان مرتب کیے جائیں گے۔