Get Alerts

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان، پولنگ 28 دسمبر کو ہوگی

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان، پولنگ 28 دسمبر کو ہوگی

کوئٹہ: کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا باضابطہ شیڈول اعلان کر دیا گیا ہے۔ شہر کی 172 یونین کونسلز اور 641 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات دسمبر میں ہوں گے، اور اس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر عوامی نوٹس آویزاں کیے گئے ہیں۔ کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی اور اجرا 13 نومبر سے شروع ہو گا اور 17 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد 18 نومبر کو امیدواروں کے ناموں کی فہرست شائع کی جائے گی، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 سے 24 نومبر تک کی جائے گی۔

اگر کسی امیدوار کے کاغذات مسترد یا منظور کیے گئے ہوں، تو ان کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 28 نومبر ہے۔ اپیلوں پر فیصلے کی آخری تاریخ 3 دسمبر مقرر کی گئی ہے، اور 4 دسمبر کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست شائع کی جائے گی۔ امیدواروں کی دستبرداری کے بعد یہ فہرست 5 دسمبر کو دوبارہ شائع کی جائے گی۔

امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشان 6 دسمبر کو الاٹ کیے جائیں گے، اور بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 28 دسمبر بروز اتوار کو ہو گی۔

ٹیگز: