Get Alerts

ہنگور ڈے۔۔۔۔ آبدوز ہنگور کا تاریخی کارنامہ اور پاک بحریہ کی سمندری برتری کا درخشاں نشان

ہنگور ڈے۔۔۔۔ آبدوز ہنگور کا تاریخی کارنامہ اور پاک بحریہ کی سمندری برتری کا درخشاں نشان

کراچی:پاک بحریہ آج قوم کے ساتھ مل کر ’’ہنگور ڈے‘‘ منارہی ہے، جو 1971 کی جنگ میں آبدوز ہنگور کے بہادر عملے کی شجاعت، پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستان کے مضبوط دفاع کی یاد تازہ کرتا ہے۔ یہ دن پاکستان کی بحری تاریخ کا ایک سنگِ میل ہے جس نے دشمن کی برتری کے تمام دعووں کو ناکام بنا دیا تھا۔

9 دسمبر 1971 کو آبدوز ہنگور نے بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز ککری کو غرق اور کرپان کو شدید نقصان پہنچایا، جو خطے کی بحری جنگوں میں ایک غیر معمولی اور تاریخی کامیابی کے طور پر آج بھی یاد رکھا جاتا ہے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہنگور کے بہادر ملاحوں نے جس جرات اور عزم کا مظاہرہ کیا، وہ آج بھی دشمن کے ذہن پر نقش ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1971 میں بھی اور آج بھی پاک بحریہ سمندر میں دشمن کے لیے ایک مضبوط آہنی دیوار ہے۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن اپنی خودمختاری اور دفاع کے بارے میں ہمیشہ غیر متزلزل عزم رکھتا ہے۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے بتایا کہ ہنگور کی تاریخی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہنگور کلاس کی 8 جدید آبدوزیں جلد بحری بیڑے کا حصہ بنیں گی، جس سے پاکستان کا بحری دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

ہنگور ڈے کے حوالے سے پاک بحریہ نے تاریخی آپریشن کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی دستاویزی فلم "ہدف" بھی جاری کر دی ہے۔

ٹیگز: