Get Alerts

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرین کے لیے امن منصوبوں پر سنجیدگی سے غور کرنے کا مشورہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرین کے لیے امن منصوبوں پر سنجیدگی سے غور کرنے کا مشورہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو انتخابات کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس اس وقت ایک مضبوط مذاکراتی پوزیشن میں ہے اور یوکرین جنگ کو انتخابات ملتوی کرنے کے جواز کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

روس اور یوکرین کی جنگ پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ روس ایک بڑا ملک ہے اور اس وقت اس کے پاس بہتر مذاکراتی پوزیشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو حالیہ امن منصوبوں کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہیے۔

ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین جنگ کو انتخابات نہ کرانے کے لیے ایک بہانے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، حالانکہ یوکرینی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین نے امریکی صدر جو بائیڈن سے 350 ارب ڈالر حاصل کرنا تھے، لیکن جنگ کی وجہ سے ملک کا 25 فیصد حصہ اب غائب ہو چکا ہے۔

امریکی صدر نے یورپ کی موجودہ صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپ سیاسی طور پر درست رہنے کی کوشش میں اپنی طاقت کو کم کر رہا ہے۔ اگر یہی صورت حال برقرار رہی تو کئی یورپی ممالک کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

ٹیگز: