اسلام آباد: 2000 کی دہائی سے اب تک گوگل ارتھ کی شہرت برقرار ہے جس میں ادارے نے مزید جدت پسندی پیدا کرتے ہوئے اسے زیادہ دلچسپ اور حیرت انگیز بنا دیا ہے۔
گوگل ارتھ کا اب VR ورژن متعارف ہوگا جس کی بدولت صارفین کو ایک شہر سے دوسرے شہر جانے حتی خلا سے دنیا کا نظارہ کرنے کے بھی مواقع نصیب ہونگے۔
اس وقت گوگل ارتھ وی آر کی سہولت سے HTC VIVE کے حامل افراد ہی استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ سن 2017 میں اس نئی ایپلی کیشن کو دیگر وی آر چشموں کی مدد سے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔