Get Alerts

لاہور سے اغوا ہونیوالی 70 سالہ بزرگ خاتون کی لاش جوہڑ سے مل گئی

لاہور سے اغوا ہونیوالی 70 سالہ بزرگ خاتون کی لاش جوہڑ سے مل گئی


لاہور: لاہور کے علاقے مناواں سے اغوا ہونے والی 70 سالہ خاتون کی لاش ہربنس پورہ میں جوہڑ سے مل گئی، مغویہ کو تشدد کر کے قتل کیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق مناواں کی رہائشی 70 سالہ شریفاں بی بی میلاد پڑھتی تھیں۔کچھ لوگ انہیں میلاد کے بہانے لے گئے اور 2 دن بعد ان کی لاش ہربنس پورہ کی نجی ہا ؤ سنگ سوسائٹی میں جوہڑ سے مل گئی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا، جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی