Get Alerts

پاکستان میں وبائی مرض سے مزید 40 مریض جاں بحق، 1008 نئے کیس رپورٹ

Corona virus kills 40 more patients in Pakistan, 1008 new case reports
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: ملک بھر میں عالمی وبا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 40 اموات رپورٹ ہونے کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 12 ہزار 66 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 519 جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 31 ہزار 510 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 ہزار 509 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1008 مثبت رپورٹ ہوئے۔

پنجاب عالمی وبا سے سب زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں اب تک 4 ہزار 919 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں کنفرم کیسز کی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار 347 جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 7 ہزار 932 ہے۔

دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ سندھ ہے۔ این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں 4 ہزار 132 افراد کی اس موذی مرض سے جانیں جا چکی ہیں، دو لاکھ 51 ہزار 434 کنفرم جبکہ 19 ہزار 354 ایکٹو کیسز ہیں۔

دیگر علاقوں کی بات کی جائے تو خیبر پختونخوا میں 1964، اسلام آباد میں 480، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 جبکہ آزاد کشمیر میں 273 افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔

عالمی سطح پر مرض کے پھیلاؤ بھی جاری ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں وائرس سے 23 لاکھ 35 ہزار سے زائد اموات سامنے آ چکی ہیں۔ جنوبی افریقہ میں مزید 183، میکسیکو میں 414، جرمنی میں 469، ترکی میں 103، اٹلی میں 307، فرانس میں 458، برطانیہ میں 333، بھارت میں 81 اور امریکا میں 1488 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق اموات میں حالیہ اضافے سے میکسیکو میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار 200، جرمنی میں 62 ہزار 597، ترکی میں 26 ہزار 900، اٹلی میں 91 ہزار 580، فرانس میں 79 ہزار 423، برطانیہ میں 1 لاکھ 12 ہزار 798، بھارت میں 1 لاکھ 55 ہزار 195، امریکا میں 4 لاکھ 76 ہزار 404 ہو گئی۔ دنیا بھر میں 7 کروڑ 88 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب جبکہ 10 کروڑ 69 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔