امریکی ریپبلکن رکن کانگریس ’ران رائٹ ‘ بھی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

امریکن ریپلیکن کورونا وائرس سے ہلاک

واشنگٹن : امریکی ریپبلکن رکن کانگریس ’ران رائٹ ‘ بھی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

 دنیا کا کوئی خطہ موذی وبا کورونا وائرس سے محفوظ نہیں، اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کے 67 سال ریپبلکن رکن کانگریس ران رائٹ کے 21 جنوری کو کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔

وائر س کی شکار ان کی اہلیہ بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ران رائٹ 2018 میں کانگریس کے رکن منتخب ہوئے تھے،امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈیڑھ ہزار اموات ہوئیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد پونے پانچ لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔