Get Alerts

ملک بھر میں کورونا کے شکار مزید 50 مریض انتقال کر گئے

 ملک بھر میں کورونا کے شکار مزید 50 مریض انتقال کر گئے

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ روز کورونا مزید 50 افراد کی جان لے گیا جس کے بعد ملک میں اب تک  عالمی وبا سے ہونیوالی اموات کی مجموعی  تعداد 29 ہزار 603ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 51 ہزار 749کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں 4ہزار 253نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 70 ہزار 163 سے تجاوز کر چکی ہے۔ملک میں مثبت کیسز کی شرح 8 عشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار ایک ہزار1731 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

ٹیگز: