ملک بھر میں کورونا بے قابو، مزید 74 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا بے قابو، مزید 74 مریض انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان میں عالمی وباء بے قابو ، مہلک وائرس نے مزید 74 افراد کی جان لے لی اور 3 ہزار 84 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 251 تک جا پہنچی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ 552  تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 62 ہزار620ہے اور 8 لاکھ 17 ہزار 681 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا  نے سب سے زیادہ  پنجاب میں تباہی مچائی  جہاں 9 ہزار 768 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 909، خیبر پختونخوا 3 ہزار 924، اسلام آباد 745، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 528 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار312،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 29 ہزار 413، پنجاب 3 لاکھ 33 ہزار 971، سندھ 3 لاکھ 8ہزار118، بلوچستان 24 ہزار517، آزاد کشمیر 18 ہزار739 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 482 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ  ملک بھر میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تاہم آج  سے 30 سال یا اس سے زائد عمر افراد کی بھی ویکسی نیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کیلئے 1166 پر شناختی کارڈ کا نمبر بھیج کر ویکیسی نیشن کرانے کیلئے اپنے آپ کو رجسٹر کیا جا سکتا ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔