کار چوروں کی انوکھی واردات شروع ،آپ بھی احتیاط کریں 

lahore car thief

لاہور:کار چوروں نے کار چوری کی انوکھی وارداتیں شروع کر دیں ،اب کار چور نوکری کے بہانے آتے ہیں کچھ دن آپ کے ساتھ کام کیا اور پھر ایک دن آپ ہی کی گاڑی لیکر فرار ہو گئے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق لاہور میں چور ڈرائیور بن کر گاڑیاں چوری کرنے لگے ،ڈرائیور کی نوکری لینے آیا  چورگاڑی لیکر فرار ہو گیا ،چور گاڑی کی ٹرائی کی غرض سے مالک کے ساتھ گاڑی لے کر نکلا کچھ دور جا کر  مالک گاڑی سے سودا لینے اترے تو ڈرائیور گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔

66defb5b32a970addccd5c499c264858

لاہور میں گجر پورہ پولیس نے  مالک سعید حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،گاڑی کے مالک کا کہنا تھا گاڑی کی ٹرائی کی غرض سے  ڈرائیور (محمد عمران)  کے ساتھ جی ٹی روڈ سنگھ پورہ منڈی تک کا سفر طے کیا،مالک کا کہنا ہے کہ وہ سنگھ پورہ منڈی کے قریب سے سودا لینے کیلئے کار سے اُترے تو ڈرائیور کار لے کر فرار ہو گیا ۔