پرامید ہوں نواز شریف ہی وزیراعظم ہوں گے: خواجہ آصف

پرامید ہوں نواز شریف ہی وزیراعظم ہوں گے: خواجہ آصف

اسلام آباد :مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پرامید ہوں نواز شریف ہی وزیراعظم ہوں گے۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  پرامید ہوں نواز شریف ہی وزیراعظم ہوں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ  بیرسٹر گوہر جو مرضی کہیں، نتائج کے بعد دعوے زیادہ مناسب ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کا مرکزی آفس خالی ہوا بھی ہے تو فیلڈ میں لوگ موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں ہمارے امیدوار دفاتر میں موجود ہیں، ہمارے سینٹرل آفس میں لوگوں کو ہونا چاہیے تھا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاست امکانات کا کھیل ہے، ہمارےیہاں کوئی الیکشن تنازعات کے بغیر نہیں ہوا۔لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ووٹر بڑی تعداد میں نکلے، ہوسکتا ہے ہمارے ووٹر نے آسان لیا ہو۔

مصنف کے بارے میں