مسلم لیگ ن کی پوزیشن مضبوط ہے، پنجاب اور وفاق میں ن لیگ ہی حکومت بنائے گی: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی پوزیشن مضبوط ہے، پنجاب اور وفاق میں ن لیگ ہی حکومت بنائے گی: مریم اورنگزیب
سورس: file

لاہور: مسلم لیگ کی ترجمان و رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی پوزیشن مضبوط ہے، انشاءالٰلہ، وفاق اور پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) حکومت بنائے گی اور عوام کی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے انتخابی سیل میں نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز نہ ہونے کی بناء پر نتائج کے حصول میں دقت پیدا ہوئی۔

03cd80a0020bff273006cd1b3bb5fcc7

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کی خدمت اور انہیں مسائل سے نجات دلانے کےلئے اپنے پختہ عہد کو ہمیشہ کی طرح پورا کرے گی۔
 

مصنف کے بارے میں