ملکی مسائل کی وجہ سیاستدان اور ادارے دونوں ہیں، وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی: رانا ثنا

ملکی مسائل کی وجہ سیاستدان اور ادارے دونوں ہیں، وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی: رانا ثنا

لاہور : سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب اور وفاق میں مسلم لیگ ن حکومت بنائے گئی۔ ملکی مسائل کی وجہ سیاستدان اور ادارے دونوں ہیں۔ 

سردارمنصب ڈوگر،احمد رضا مانیکا،پیر نظام الدین سیالوی سمیت دیگر شخصیات کے ن لیگ میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فتنےکوایک پراجیکٹ کےطورپرلانچ کیاگیا۔ سیال شریف اور پیر نظام الدین اب ہمارے ساتھ ہیں اور ہمیں سپورٹ کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرنے والے بتائیں کیا مسلم لیگ ن کو پابند سلاسل ہی رکھا جانا چاہیئے؟ پنجاب میں ہر ڈویژن پر میاں نوازشریف کا جلسہ ہوگا۔پارلیمانی ڈیموکریسی سے ملک اور جمہوریت مضبوط ہوگی۔ آج اگر بجلی مہنگی ہے تو یہ آئی ایم ایف کے معاہدوں کی وجہ سے ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ معاشرے کی تلخیوں کو حوصلے اور کھلے دل سے ماننا چاہیئے۔ معاشرے کی تلخیوں کو حوصلے اور کھلے سے ماننا چاہیئے۔ ہم انتقام کی سوچ نہیں رکھتے کسی کو بھی انتقام کا نشانہ نہیں بنائیں گے۔ اداروں اور سیاست دانوں نے ملک کو اس نہچ پر پہنچایا ہے۔ مسلم لیگ  ن پنجاب کے ہر حلقے سے امیدوار دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہر جماعت کو پی ٹی آئی جیسی سیاست سے پرہیز کرنا چاہیئے۔ پی تی آئی کی دھمکی آمیز سیاست سے عوام بیزار ہو چکی ہے۔ ہماری سپورٹ اور ہمارے ووٹ ہمارے ساتھ ہیں۔ سیاسی قد کیسے بڑھتا ہے یہ کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم  کسی بھی ناراض کو ناراض نہیں رہنے دیں گے، سب کو راضی کرلیں گے۔ 

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ امید ہے کہ نوازشریف کی سزائیں ختم ہوجائیں گے۔ ہم نے مینار پاکستان نہیں لاہور عوام سے بھر کر دکھایا تھا۔میاں نواز شریف کے جلسے میں لوگ 5، 5 میل دور سے پیدل مینارپاکستان آئے تھے۔ مینار پاکستان نہیں پورالاہور بھر کردکھائیں گے ۔تنقید برائے تنقید سے مایوسی نہ پھیلائیں۔ 

مصنف کے بارے میں