دبئی : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ اٹلی اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ہوگا جو آج صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔ دوسرا میچ عمان اور زمبابوے کے درمیان دن اڑھائی بجے کھیلا جائے گا، جبکہ تیسرے میچ میں کینیڈا اور جنوبی افریقہ شام ساڑھے چھ بجے ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گے۔