Get Alerts

لاہور مذاکرات: آئی سی سی کا پی سی بی اور بی سی بی کے ساتھ مشترکہ اعلامیہ جاری

لاہور مذاکرات: آئی سی سی کا پی سی بی اور بی سی بی کے ساتھ مشترکہ اعلامیہ جاری

لاہور : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز کے ساتھ ہونے والے سہ فریقی مذاکرات کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ لاہور میں ہونے والے یہ مذاکرات انتہائی خوشگوار اور مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئے۔اعلامیے کے مطابق، آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے حکام کے درمیان ہونے والی اس بیٹھک میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں اور جنوبی ایشیا میں کرکٹ کے مجموعی مستقبل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو عالمی کرکٹ کا ایک اہم ستون اور مکمل رکن قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ میں شمولیت ناگزیر ہے۔ تاہم، آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عدم شرکت پر گہرے افسوس کا اظہار بھی کیا۔

ٹیگز: