مشرقی موصل کو آزاد کرانے کی کارروائیوں میں عراقی فوج کی پیش قدمی

مشرقی موصل کو آزاد کرانے کی کارروائیوں میں عراقی فوج کی پیش قدمی

موصل: عراق کی مشترکہ فورسیز نے مشرقی موصل کے علاقوں کو داعش دہشت گردوں سے آزاد کرانے کی کاروائی کے آخری مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے ڈیڑھ سو سے زائد داعشیوں کو ہلاک کر دیا ہے-

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے فوجی آپریشن  کمانڈر نے کہا ہے کہ مشرقی موصل کے علاقوں کو داعشیوں سے پاک کرنے کی کاروائی کے آخری مرحلے کا آغاز اس کے بعد ہوا ، جب عراقی فورسیز نے خود کو دریائے دجلہ تک پہنچا دیا -عراقی فورسیز نے اسی طرح  موصل کے جنوب مشرق اور مشرقی ساحل کے شمالی علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کا آغاز کیا ہے-

ان کاروائیوں کے نتیجے میں دسیوں داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور متعدد بم نصب شدہ گاڑیاں اور ان کے فوجی سازوسامان کو تباہ کردیا گیا- عراق کے ایک فوجی عہدیدار نے کہا کہ عراقی فورسیز نے موصل کے کئی محاذوں سے اپنی پیشقدمی شروع کی ہے اور اب تک البلدیات کے ستر فیصد علاقے آزاد کرالئے گئے ہیں۔

مزید برآںعراق کی مشترکہ فورسیز نے صوبہ الانبار میں بھی پیر کے روز ساٹھ سے زائد دہشت گردوں کو اپنے حملوں میں ہلاک کردیا ہے -

مصنف کے بارے میں