عراقی فوج موصل ہوائی اڈے پر حملے کے لیے تیار

فوج کی کارروائی میں داعش کا جنگی امور کاانچارج ہلاک

عراقی فوج موصل ہوائی اڈے پر حملے کے لیے تیار

بغداد: عراقی فوج کے ایک سینیر افسر نے کہا ہے کہ فوج اورپولیس جنوبی موصل میں داعش کے زیرقبضہ ہوائی اڈے پرحملے کے لیے پیش قدمی کوتیار ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عراقی فوج کے میڈیا وار سیل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان مکں کہا گیا ہے کہ موصل کی مشرقی الانتصار کالونی میں فوج کی کارروائی میں داعش کا جنگی امور کا انچارج ہلاک ہوگیا۔ اس کے علاوہ فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے الزھرا کالونی کا کنٹرول بھی سنھبال لیا ہے۔عراقی فورسز نینوی گورنری او اس کے مرکزی شہر موصل کو داعش سے چھڑانے کے لیے آپریشن کو مزید وسعت دے رہی ہے۔ عراق کے سیکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ شہر کے مشرقی حصے میں فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے الزھرا کالونی پر قبضہ کرلیا ہے۔

عراقی فوج کے ایک سینیر عہدیدار جنرل عبدالوھاب الساعدی نے بتایا کہ الزھرا کالونی میں لڑائی کے دورن 30 داعشی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔سیکیورٹی ذریعے کے مطابق عراقی فوج نے داعشی جنگجووں کی ایک کمین گاہ پرحملہ کرکے متعددجنگجووں کوقتل کرنے کے ساتھ ساتھ الشلالات کے مقام پر دو فوجی گاڑیاں اور اسلحہ وگولہ بارود تباہ کیا ۔جنوبی موصل سے بھی عراقی فوج اور اس کے معاون قبائلی جنگجو نمرود قبیلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ یہ شہر داعش کی بدترین دہشت گردی اور تباہی وبربادی کا شکار ہوچکا ہے۔ عراقی فوج کے آپریشنل کمانڈر جنرل عبدالامیر رشید یاراللہ نے عباس رجب قصبے پر عراقی پرچم لہرانے کا دعوی کیا ہے۔