ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل بھارتی فلمی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔
بھارت کے تجارتی تجزیہ نگار ترن ادارش نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فلم دنگل اتوار تک باکس آفس پر 345 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے جو عامر خان کی فلم ’’پی کے‘‘سے زیادہ ہے جس نے 340 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ اس طرح عامر خان کی فلم بھارت کی ہندی فلموں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔
#Dangal collects a WHOPPING ₹ 31.79 cr in Weekend 3... [Week 3] Fri 6.66 cr, Sat 10.80 cr, Sun 14.33 cr. Total: ₹ 345.30 cr. India biz. ATBB
— taran adarsh (@taran_adarsh) January 9, 2017
بھارت کے علاوہ بیرون ملک بھی فلم دنگل سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہندی فلم بن چکی ہے اور ترن ادارش کے اعدادو شمار کے مطابق 7 جنوری تک دنگل صرف امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا میں 180 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔
#Dangal - OVERSEAS - Total till Sun, 8 Jan: $ 26.47 million [₹ 180.58 cr]... Crosses $ 11 million in USA-Canada. AWESOME!
— taran adarsh (@taran_adarsh) January 9, 2017
ترن ادارش نے بھارت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والوں کی فہرست بھی جاری کی جس میں دنگل پہلے، عامر خان کی ہی پی کے دوسرے اور سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان اور سلطان بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ پانچویں نمبر پر بھی عامر خان کی فلم دھوم تھری ہے۔
#Dangal is now the HIGHEST GROSSING Hindi film... Crossed *lifetime biz* of #PK [₹ 340.8 cr] on Day 17... Now speeding towards ₹ 350 cr.
— taran adarsh (@taran_adarsh) January 9, 2017