تھائی وزیراعظم کا صحافیوں کے سوالوں سے بچنے کا انوکھا طریقہ

تھائی وزیراعظم کا صحافیوں کے سوالوں سے بچنے کا انوکھا طریقہ

بنکاک:تھائی لینڈ کے وزیراعظم کا صحافیوں کے سوالات سے بچنے کا انوکھا طریقہ،اپنی جگہ کارڈ بورڈ سے بنا مجسمہ کھڑا کردیا اور صحافیوں سے کہا کہ ان کی جگہ اس مجسمے سے سوالات کریں۔

دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق بنکاک میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم پرایوتھ چین اوشا صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے کے لئے سامنے آئے لیکن دماغ میں انوکھا طریقہ سوچنے کے بعد اپنے ساتھ ایک کارڈ کا مجسمہ کھڑا کردیا اور اور رپورٹرز سے کہا کہ اگر آپ سیاست یا اس سے متعلق کوئی بھی بات پوچھنا چاہتے ہیں تو یہ آدمی(کارڈ کا مجسمہ) تمام باتوں کا جواب دے گا ،اس کے بعد وزیراعظم وہاں سے چلے گئے جبکہ وہاں پر موجود سب لوگ ان کی اس انوکھی حرکت پر قہقہے لگا کر ہنسنے لگے۔

قبل ازیں پرایوتھ نے میڈیا سے آنے والے تھائی بچوں کے دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے بعد گفتگو کی مگر انہوں نے یہ مضحکہ خیز اقدام سیاسی سوالات سے بچنے کی خاطر اٹھایا۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ 2014 ءمیں تھائی لینڈ کے اقتدار پر شب خون مارنے اور زبردستی قبضہ کرنے والے جنرل پرایوتھ نے میڈیا کو بیوقوف بنایا ہو بلکہ وہ اپنی مختلف عجیب و غریب حرکتوں اور ڈرا دھمکا کر ان پر تنقید کرنیوالے صحافیوں کو خاموش کراتے رہے ہیں۔