ضمنی الیکشن، فوج کو پولنگ اسٹیشن میں تعینات نہ کرنے کا فیصلہ

ضمنی الیکشن، فوج کو پولنگ اسٹیشن میں تعینات نہ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: ضمنی الیکشن، فوج کو پولنگ اسٹیشن میں تعینات نہ کرنے کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پاک فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

فوج پولنگ سٹیشنز کے باہر ڈیوٹی دے گی جبکہ پولنگ سٹیشنز کے اندر سیکورٹی کی ذمہ داری پولیس کی ہو گی جس کے لئے وفاقی حکومت کو جلد ہی خط لکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران سکیورٹی برقرار رکھنے کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشن کے باہر فوج تعینات کی جائے گی تاہم فوج کو پولنگ اسٹیشن کے اندر تعینات نہیں کیا جائیگا اور پولنگ اسٹیشن کے اندر کی سکیورٹی پولیس کی ذمہ داری ہو گی۔ ذرائع کے مطابق فوج کی تعیناتی کیلئے جلد حکومت سے رابطہ کیا جائیگا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ سال 17 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں قومی اسمبلی کی 2 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کو ایس او پیز کے مطابق ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے احکامات دیئے تھے۔