تاریخ میں پہلی مرتبہ برطانیہ کیلئے پاکستانی برآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز

تاریخ میں پہلی مرتبہ برطانیہ کیلئے پاکستانی برآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز
کیپشن: تاریخ میں پہلی مرتبہ برطانیہ کو پاکستانی برآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ برطانیہ کو پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ جولائی تا دسمبر برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی پاکستانی برآمدات تھیں۔ ماہ دسمبر میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا۔ دسمبر 2020 میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ہوئیں۔ دسمبر 2019 میں برطانیہ کو برآمدات کا حجم 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔

69705fc38f7ef9de1e42db81e74629c7

انہوں نے برآمدات میں اضافے پر برآمد کنندگان کو مبارکباد دی اور وزارت تجارت کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا۔ برطانیہ میں ٹریڈ افسران کو پاکستانی مصنوعات کی برطانوی مارکیٹ تک رسائی کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی۔

خیال رہے کہ  گزشتہ روز دسمبر میں 2 اعشاریہ 4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجنے پر وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد دی تھی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ماشااللہ پہلی مرتبہ پاکستان کی ترسیلات زر مسلسل چھ ماہ تک دو ارب ڈالر سے زیادہ رہیں اور مجموعی طور پر چھ ماہ میں 14 اعشاریہ دو ارب ڈالر ملک میں آئے۔