Get Alerts

سال 2021 میں بھارتی شہریوں کا پہلا وفد پیر کو اپنے وطن روانہ ہوگا

سال 2021 میں بھارتی شہریوں کا پہلا وفد پیر کو اپنے وطن روانہ ہوگا
سورس: File photo

لاہور،کورونا لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں موجود 114 بھارتی شہری اگلے دوروز میں اپنے وطن لوٹ جائیں گے ۔ بھارتی سفارتخانے کی طرف سے 

114 شہریوں کی فہرست جاری کی گئی ہے ۔ یہ بھارتی شہری پیر کے روز واہگہ بارڈر کے راستے واپس اپنے ملک روانہ ہوں گے ۔ یہ بھارتی شہری پچھلے سال مارچ میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آئے تھے ۔ 

واضع رہے کہ فہرست کے مطابق تمام شہری بھارتی مسلمان ہیں اور ان میں سے کئی ایسے ہیں جن کی شادی بھارت میں ہوئی ہے ۔ 2021 میں یہ پہلا گروپ ہوگا جو بارڈر پار کرے گا ۔ 

ٹیگز: