پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے وطن روانہ ہو گئے، دوبارہ پاکستان آ کر کھیلنے کی خواہش بھی کر دی

پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے وطن روانہ ہو گئے، دوبارہ پاکستان آ کر کھیلنے کی خواہش بھی کر دی
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ تھری میں رونقیں بکھیرنے کے بعد غیر ملکی کھلاڑی اور فرنچائز عملے کے ارکان اور دیگر حکام اپنے اپنے ملک روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فائنل میں فتح حاصل کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کے کپتان جنوبی افریقی بلے باز جے پی ڈومینی بھی اپنے ملک روانہ ہوگئے ہیں اورا نہوں نے پاکستانی مداحوں کی جانب سے سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا جبکہ دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں نے دوبارہ پاکستان آکر کھیلنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل فائنل میں کیچ ڈراپ،سوشل میڈیا صارفین نے کامران اکمل کی ’کلاس‘ لے لی

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے آندرے فلیچر نے جاتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت خوبصورت ہے، آئی لو پاکستان، یہاں کھیل کر بہت مزہ آیا اور پاکستانی شائقین سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔پاکستانیوں کے دل جیتنے والے پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی اپنے ملک ویسٹ انڈیز روانہ ہوگئے ہیں اور انہوں نے جاتے جاتے پورے پاکستان خصوصاً لاہور اور کراچی کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دوبارہ پاکستان آکر کرکٹ کھیلنے کی خواہش بھی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،سٹیون سمتھ پر ایک میچ کی پابندی ،میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد

دیگر غیر ملکی کھلاڑیوںمیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی،بنگلہ دیش کے شبیر الرحمان اور چین کے جیان لی بھی اپنے اپنے ملک روانہ ہوگئے ہیں۔آئی سی سی کے سکیورٹی کنسلٹنٹ ریک ڈیکیشن اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز بھی اپنے ملک واپس روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی دارالحکومت ریاض پر 7 میزائل حملے،1 مصری شہری ہلاک،2 افراد زخمی

خیال رہے کہ گزشتہ شب پاکستان سپر لیگ کا فائنل نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہوا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 3 وکٹ کی شکست دیکر دوسری مرتبہ ٹرافی اپنے نام کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں