ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے

کراچی : ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکم  ہوگئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر  12 اپریل کو  ختم ہوئے ہفتے میں 6.8 کروڑ  ڈالر کم ہوئے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 اپریل تک 13.37 کروڑ  ڈالر  رہے۔

سٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  سٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 1.44 کروڑ ڈالر اضافے سے 8.05 ارب ڈالر رہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 8.24 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.3 ارب ڈالر رہے۔

مصنف کے بارے میں