Get Alerts

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے

 ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے

کراچی :ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کیے   ہیں۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق 26 جنوری کو ختم ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7.89 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمی کے بعد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 26 جنوری تک 13.26 ارب ڈالر رہے۔

اس کے علاوہ سٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 5.4 کروڑ ڈالر کم ہوکر 8.21 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.49 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.04 ارب ڈالر رہے۔