ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے

 ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے

کراچی :ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے ۔ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہوگئی۔

 ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 11 اعشاریہ 15 کروڑ ڈالر کم ہوگئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر اس کمی کے بعد 13 اعشاریہ 14 ارب ڈالر رہ گئے۔

ان میں سٹیٹ بینک کے ذخائر 12 اعشاریہ 74 کروڑ ڈالر کم ہو کر 8 اعشارہ 2 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک اعشاریہ 59 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 اعشاریہ 11 ارب ڈالر رہے۔

مصنف کے بارے میں