چین کے صوبے ہینن میں کورونا متاثرین کی شرح 90 فیصد تک پہنچ گئی

چین کے صوبے ہینن میں کورونا متاثرین کی شرح 90 فیصد تک پہنچ گئی

بیجنگ: چین کے صوبے ہینن میں کورونا متاثرین کی شرح 90 فیصد تک پہنچ گئی ، بڑھتے وائرس سے اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

ہینن آبادی کے لحاظ سے چین کا تیسرا بڑا صوبہ ہے جہاں کورونا کی نئی لہر سے متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ، حکام کے مطابق صوبے میں متاثرین کی تعداد 8 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت کے حکام نے گزشتہ روز کورونا کے باعث 3 اموات کی تصدیق کی تھی ۔

مصنف کے بارے میں