Get Alerts

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی: پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔

پاکستان نے 256 رنز کا ٹارگٹ انچاسوے اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ۔ محمد رضوان نے 77 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ بابر اعظم 66 ، فخر زمان 56 اور حارث سہیل 32 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ مائیکل بریسویل نے 2 ، ٹم ساؤتھی اور گلین فلپس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 255 رنز بنائے تھے نسیم شاہ کی شاندار پرفارمنس کے باعث مہمان ٹیم بڑا ہدف دینے میں کامیاب نہ ہو سکی ، انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں ۔ کیریر کا پہلا میچ کھیلنے والے اسامہ میر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بریسویل نے 43 اور لیتھم نے 42 رنز بنائے ۔

ٹیگز: