نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت کو 80 رنز سے شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت کو 80 رنز سے شکست دیدی
کیپشن: Photo: AP

ولنگٹن : نیوزی لینڈ نے تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ بھارت کو 80 رنز سے شسکت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ولنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں مہمان انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔میزبانوں کی اس دعوت کو کیویز نے خوب اڑایا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز کا مجموعہ بورڈ پر سجا دیا۔کیویز کی جانب سے ٹم سیفرڈ نے  برق رفتار 84 رنز کی باری کھیلی۔ کولن منرو اور کپتان کین ولیمسن نے 34،34 رنز بنائے جبکہ روذ ٹیلر 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے ہردیک پانڈیا 2 ،بھونیشور کمار ، کرنال پانڈیا ، خلیل احمد اور چاہل نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بھارت کی پوری ٹیم 139 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور مقررہ 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی ۔شیکھر دھاون 29 ، وجے شنکر 27 ، مہندر سنگھ دھونی 39 جبکہ کرنال پانڈیا 20 رنز  بنا کر نمایاں رہے ۔ بھارت کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی 3، فرگوسن ،سینیٹر اور ایش سوڈی 2،2 جبکہ مائیکل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرڈ کو 43 گیندوں پر 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔