نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان، سلیکشن میں میرٹ اور کارکردگی کو ترجیح دیں، میری سفارش بھی نہ مانیں: محسن نقوی 

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان، سلیکشن میں میرٹ اور کارکردگی کو ترجیح دیں، میری سفارش بھی نہ مانیں: محسن نقوی 

لاہور : نیوزی لینڈ  کرکٹ ٹیم کے  دورہ پاکستان کیلئے تربیتی و فٹنس کیمپ  میں کون کون سے کھلاڑی شامل ہوں گے اس بارے میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی  نے پی سی بی حکام سے تفصیلی مشاورت کی ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفس میں ہونے والے اجلاس میں کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میرٹ اور کارکردگی پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ  پی ایس ایل 9 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں شامل کیا جائے۔  کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب میں میری سفارش بھی نہ مانی جائے ۔ میرٹ اور کارکردگی پر منتخب کھلاڑی اچھا رزلٹ دینے کی صلاحیت رکھتےہیں۔

اجلاس میں کارکردگی کی بنیاد پر کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پی ایس ایل 9 میں اچھی کارکردگی دکھانے والے  بلے بازوں اور باؤلرز کے بارے رپورٹ پیش کی۔  چیف سلیکٹر وہاب ریاض ، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور  ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ 

مصنف کے بارے میں