Get Alerts

 عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ  ڈار کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

 عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ  ڈار کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے  عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ  ڈار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ۔

لاہور ہائیکورٹ میں عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار اور بھابھی روبا عمر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں پر ْسماعت ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے اپیل منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

آر او نے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار  اور بھابھی روبا عمر کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔ ریحانہ ڈار این اے 70 سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کی امیدوار ہیں.

ٹیگز: