190ملین پاؤنڈز کیس: ذلفی بخاری سمیت 6 ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

190ملین پاؤنڈز کیس: ذلفی بخاری سمیت 6 ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم
سورس: file

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شہزاد اکبر  اور ذلفی بخاری سمیت 6 ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں احکامات جاری کر دیے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی، ملک ریاض اور دیگر ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

جج محمد بشیر کے جاری کر دہ حکم میں کہا گیا کہ وکیل ضیا المصطفی نسیم و دیگر ملزمان کے بھی اثاثے اور بنک اکائونٹس منجمد کئے جائیں۔ عدالت نے ملزمان کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے اشتہاری قرار دیئے جانے کے بعد تمام ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے القادر ٹرسٹ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت پر 6 شریک ملزمان کو مفرور قرار دے دیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں