" منتخب ہوئے تو  یکساں نظام تعلیم رائج کریں گے، صحت،  پولیس اصلاحات اور ای گورننس پر کام کریں گے"،پرویز خٹک نے 27 نکاتی منشور کا اعلان کر دیا

پشاور:تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کاکہنا ہےکہ   منتخب ہوئے تو  یکساں نظام تعلیم رائج کریں گے، صحت،  پولیس اصلاحات اور ای گورننس پر کام کریں گے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے   تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کاکہنا ہےکہ   منتخب ہوئے تو  یکساں نظام تعلیم رائج کریں گے، صحت،  پولیس اصلاحات اور ای گورننس پر کام کریں گے۔پرویز خٹک نے   27 نکاتی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ  ایک پارٹی میں تھے جس کا کہنا تھا کہ 90دن میں سب کچھ ٹھیک کردیں گے، 90دن میں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوسکتا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ  پہلے سسٹم ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہم امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، مفت تعلیم کے لیے ایجوکیشن کارڈ متعارف کرائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ منشور میں جو وعدے کیے ہیں وہ ہم پورے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان اداروں کو ٹھیک سے کام نہیں کرنے دیتے، ملکی ترقی کے لیے امن ضروری ہے۔

پرویزخٹک نے کہا کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا احسان نہیں، ہماری ذمہ داری ہے، ہم نے اپنے دور میں ہزاروں ڈاکٹر بھرتی کیے۔ ملک کی ترقی کے لیے امن و امان کا قیام بہت ضروری ہے، میرے دور میں تعلیمی نظام نمایاں طور پر بہتر ہوا تھا، تعلیم کے شعبے میں مزید اصلاحات ضروری ہے۔

مصنف کے بارے میں