یہ دنگل نہیں، این اے 242 کی سیٹ ہم آسانی سے نکال لیں گے، پی ٹی آئی کے ورکرز نے میرا کام دیکھا ہے: قادر مندوخیل

 یہ دنگل نہیں، این اے 242 کی سیٹ ہم آسانی سے نکال لیں گے، پی ٹی آئی کے ورکرز نے میرا کام دیکھا ہے: قادر مندوخیل

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما عبدالقادر مندوخیل  کاکہنا ہے کہ   یہ دنگل نہیں، این اے 242 کی سیٹ ہم آسانی سے نکال لیں گے، پی ٹی آئی کے ورکرز نے میرا کام دیکھا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما عبدالقادر مندوخیل  نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   یہ دنگل نہیں، این اے 242 کی سیٹ ہم آسانی سے نکال لیں گے، پی ٹی آئی کے ورکرز نے میرا کام دیکھا ہے۔

 2021 کو پوری پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو میرے جیالوں نے شکست دی۔انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں گیس، پانی سمیت اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہم کر چکے ہیں۔ شہباز شریف نے وزیراعظم بن کر بھی این اے 242 میں ایک روپیہ کا کام نہیں کیا۔

عبدالقادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ حلقے میں پی ٹی آئی کا ووٹ بھی مجھے پڑے گا۔ حلقے میں پی ٹی آئی کے ورکرز پہلے بھی میرے سپورٹرز تھے آج بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقے میں گیس کے مسئلے کے ذمہ دار شہباز شریف اور مصدق ملک ہیں۔

این اے 242 میں گیس لائن اور میٹر پر گزشتہ حکومت نے پابندی لگائی، میں نے سوال کیا جب آپ ووٹ مانگ رہے تھے تو لیز کاغذ کا نہیں پوچھ رہے تھے؟انکا کہنا تھا کہ جب شہباز شریف وزیراعظم بن کر کام نہیں کرسکے ایم این اے بن کر کیا کرلیں گے؟۔

مصنف کے بارے میں