Get Alerts

حکومتِ سندھ کا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے دورے میں مکمل تعاون کا اعلان

حکومتِ سندھ کا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے دورے میں مکمل تعاون کا اعلان

کراچی: حکومتِ سندھ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی صوبے میں آمد پر ان کا خیرمقدم کرنے اور مکمل سکیورٹی و پروٹوکول فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کو سندھ میں سیاسی اور سرکاری سرگرمیاں انجام دینے کی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے دورے کے پروگرام سے پیشگی آگاہ کریں تاکہ سکیورٹی اور انتظامی امور کو مؤثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی جلسے، تقریب یا اجتماع کے لیے گراؤنڈ درکار ہوگا تو حکومتِ سندھ وہ سہولت بھی فراہم کرے گی۔

سینئر وزیر نے واضح کیا کہ حکومتِ سندھ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور صوبے میں جمہوری اقدار اور سیاسی رواداری کو یقینی بنایا جائے گا۔

ٹیگز: