پاکستان میں پہلی بارمصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن

پاکستان میں پہلی بارمصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

کراچی:ملک میں پہلی بارمصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن کیا گیاجس میں خاتون مریضہ نفیسہ میمن کومکینیکل ہارٹ لگایا گیا۔


  یہ خبر بھی پڑھیں:  ایون فیلڈ فلیٹس پر حملے کیخلاف مریم نواز بول پڑیں
  

ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم کی سربراہی معروف ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن ڈاکٹر پرویز چودھری نے کی جبکہ ٹیم میں امریکی ڈاکٹرز بھی شامل تھے ۔اس موقع پر ڈاکٹر پرویز کا کہنا تھا کہ آج پہلی باردل کی مصنوعی سرجری کی گئی ، ایک آپریشن پر تقریبا ایک کروڑ روپے خرچ آتا ہے۔

  

  یہ خبر بھی پڑھیں:  تینوں مسلح افواج کے افسران 2 دن کی تنخواہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے جمع کرائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
   

واضح رہے کہ نفیسہ میمن کا دل صرف 15 فیصد کام کررہا تھا، 62سالہ نفیسہ میمن پہلی مریض ہیں جنھیں یہ مکینیکل دل لگایا گیا اور یہ دل ایسے مریضوں کو لگایا جاتا ہے جن کا دل ناکارہ یا کمزور ہوجائے ،اس کے ذریعے متاثرہ مریض کی جان بچائی جاسکتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں