دفتر خارجہ کی وزیراعظم کی روس میں ہونیوالی کانفرنس میں شرکت کی تردید

دفتر خارجہ کی وزیراعظم کی روس میں ہونیوالی کانفرنس میں شرکت کی تردید
کیپشن: پاکستان اور روس اب بھی اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے لیے رابطے میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے روس میں ہونے والی ایسٹرن اکنامک فورم میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت کی تردید کر دی۔ڈاکٹر فیصل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان روس میں ایسٹرن اکنامک فورم میں شریک ہوں گے جو کہ محض افواہ ہے۔

29bb3df13e686219f108d02bda802fcf

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس اب بھی اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے لیے رابطے میں ہیں۔ اس سے متعلق جو بھی طے پائے گا اس کا مناسب وقت پر باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ روسی صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت دی ہے اور یہ دعوت بشکک میں ایس سی او سمٹ کے دوران دی گئی تھی جسے وزیراعظم نے قبول کر لیا تھا۔