تمام سازشیں بےنقاب گھبراہٹ میں مقدمہ قائم کردیا, مریم نواز

 تمام سازشیں بےنقاب گھبراہٹ میں مقدمہ قائم کردیا, مریم نواز
کیپشن: Image Source: Maryam Nawaz Twitter Account

لاہور: مریم نواز نے نیب عدالت میں پیش ہونے سے متعلق لیگی ورکرز سے رائے طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام سے رائے طلب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے مشورہ چاہتی ہوں کہ مجھے ایک  ثابت شدہ انتقام کےسامنے پیش ہونےکابائیکاٹ کرناچاہیے یا پیش ہوکرنیب عدالت میں کھڑےہوکردودھ کادودھ اورپانی کا پانی کردینا چاہیے ؟

 

 مریم نواز نے کہا کہ تمام سازشیں بےنقاب ہونےکےبعدگھبراہٹ میں حکومت نےمیرے خلاف ایک اورمقدمہ قائم کردیا۔  مجھے بلانا ہے تو اپنے رسک پر بلانا! میری باتیں نہ سن سکو گے نہ سہ سکو گے!یہ نا ہو کہ پھر سر پیٹتے رہ جاؤ.