مظفر آباد میں   لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ 

مظفر آباد میں   لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ 

مظفر آباد:آزادکشمیر میں گزشتہ تین روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ملک میں جاری مون سون اس وقت مظفر آباد میں اپنا رنگ دکھانا شروع ہوگیا ہے۔

مظفر آباد میں  بھی بارش وقفے وقفے سے ہورہی ہے اور  اس وجہ سے کئی مقا مات پر لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ بھی ہے۔ آزاد کشمیر باغ، وادی جہلم، وادی نیلم، راولاکوٹ، حویلی اور پلندری میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بالائی اور زیریں علاقوں میں ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی دریائے نیلم اور جہلم میں بھی پانی کہ سطح بلند ہو گئی ہے۔

بارش میں متعلقہ حکام نے  شہریوں کواحتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سیاحوں اس طرف آنے سے منع کیاگیا ہے اور  لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے سے نمٹنے کے لیے متعلقہ شعبہ جات کوالرٹ کردیاگیاہے تاکہ ہنگامی حالات  میں کسی بھی قسم کی مشکل سے نمٹا جاسکے اور نقصان سے بچا جاسکے۔

مصنف کے بارے میں