اسلام آباد:ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ کراچی میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 4 روپے 3 پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ باقی ملک میں فی یونٹ 50 پیسے کمی کی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اس حوالے سے الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کیے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ یہ ریلیف صارفین کو جولائی کے بجلی کے بل میں دیا جائے گا۔
کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے اپریل 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں قیمت کم کی گئی ہے، جبکہ ملک کے دیگر حصوں کے لیے مئی 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی گئی ہے۔
نیپرا کے مطابق، کے الیکٹرک نے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 4 روپے 69 پیسے کمی کی درخواست کی تھی، جب کہ سی پی پی اے نے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 10 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی۔