Get Alerts

ملک بھر میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کا اضافہ

ملک بھر میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کا اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 86 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 36 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 113 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی نمایاں رہے، جس کے باعث ملک بھر میں سونے کے نرخ مزید بلند ہو گئے۔

ٹیگز: