Get Alerts

ملک بھر میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے اضافہ

ملک بھر میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2572 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں 30 ڈالر اضافے کے بعد سونے کی قیمت 4753 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔

ٹیگز: