کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کراچی سمیت ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے بڑھ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1715 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 35 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 20 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 395 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔